محترم اشرف نوابی صاحب: چیف ایگزیکٹو
آپ ایک تجربہ کار بنکرکی حیثیت سے متحدہ عرب امارات میں 1967سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔آپ یونائیٹڈ بنک BCCI میں بطورCEOوسط ایشیائی علاقوں کے لیے بھی کام کر چکے ہیں۔
آپ اس وقت ایمیریٹس این بی ڈی بنک (پی ایس سی )کے مشیر کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔یہ وسط ایشیا اور افریقہ کا سب سے بڑا بنک ہے۔
آپ الائنس انشورنس (پی ایس سی )اور جے۔ ایس بنک لمیٹڈ پاکستان کے بھی بورڈ ممبر ہیں۔آ پ دنیا کے تیسرے بڑے بنک، یونین نیشنل بنک ابو ظبی، کے بھی قریباً دس سال تک بورڈ ممبر رہ چکے ہیں۔
آپ نے دبئی کے حکمران خاندان کے افراد اور دیگر کاروباری افراد کے ساتھ باہمی تعاون سے 1991میں لاہور میں انٹرنیشنل اسکول آف شویفات قائم کیا۔یہ برِ صغیر میں اپنی نوعیت کا واحد ادار ہ ہے جو معیاری تعلیم کے ساتھ اپنے طلبہ کو یورپ اور امریکہ کی بہترین یونیورسٹیز میں داخلوں کے لیے تیار کرتا ہے۔
آپ لاہور میں قائم کردہ "فرسٹ جامعہ سروسز لمیٹڈ "کے بھی ڈائریکٹر ہیں۔اگلے دو تین برس میں انٹرنیشنل اسکول آف شویفات کی مزید شاخوں کا قیام ملک کے دوسرے شہروں میں کیے جانے کا بھی منصوبہ ہے۔
الف نون فاؤنڈیشن کے تحت چکوال میں آپ نے 2کروڑ روپے کے خطیر ذاتی تعاون کے ساتھ ایک تعلیمی ادارہ قائم کیا ہے۔
KPSSچکوال کا ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جو پاکستان کے غیر مراعات یافتہ علاقے کے بچوں کو معیاری تعلیم کی جدید سہولیات فراہم کررہا ہے۔اس وقت اس ادارے میں قریباً 400طلبہ و طالبات زیرِ تعلیم ہیں جب کہ اگلے دو سالوں میں ان کی تعداد1500تک پہنچ جائے گی۔طلبہ و طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر اسکول کی گنجائش میں اضافے پر کام جاری ہے۔اس عظیم مقصد کے لیے عالمی اداروں، پاکستان کے مستند اداروں،کاروباری اداروں اور انفرادی اشخاص کی جانب سے عطیات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
آپ پاکستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں اگلے سال مزید اسکول کھولنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔
محترمہ سمیرا نوابی صاحبہ:معلمہ
آپ محترم اشرف نوابی صاحب کی اہلیہ اور شہریار نوابی صاحب کی والدہ ہیں۔یہ دونوں حضرات الف نون فاؤنڈیشن کے بورڈ ممبران ہیں۔محترمہ سمیرانوابی گذشتہ چالیس برس سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔آپ اپنے آبائی وطن پاکستان میں رفاہی کام کرنے کے لیے انتہائی پر جوش ہیں۔
محترم شہریار حیدر نوابی صاحب: وکیل
شہریار حیدر نوابی ایک وکیل ہیں۔آپ نے 2000ء میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ امریکہ کی ایک مستند فرم ریڈ اسمتھ کے لندن آفس سے آپ نے زیرِ تر بیت وکیل کے طور پر اپنے مقالہ جات مکمل کیے ۔بطور وکیل اپنی ملازمت کا باقاعدہ آغازآپ نے2002سے کیا۔کچھ ہی عرصے کے بعد آپ نے برطانیہ کی معروف ترین قانونی کمپنی لنک لیٹرز کے ساتھ کام کا آغاز کیا۔
2006ء میں شہریار حیدر نوابی اپنی جائے پیدائش متحدہ عرب امارات آگئے اورلنک لیٹرزکے وسط ایشیائی ہیڈ آفس میں کام شروع کیا۔آپ نے اسی دوران ایمیریٹس بنک انٹرنیشنل اورنیشنل بنک آف دبئی کے انضمام کے سلسلے میں بھی مشورے بھی دیے۔
2008میں آپ کوانویسٹمنٹ کارپوریشن آف دبئی میں بطورچیف لیگل آفیسرتعینات کیا گیا۔آپ عالمی معاشی بحران کے دوران دوبئی حکومت کی مشاورتی کمیٹی کا بھی حصہ رہے۔
2012میں آپ نے انویسٹمنٹ کارپوریشن آف دبئی کوخیر باد کہا اورایمیریٹس ائیر لائن کے ساتھ کام شروع کیا۔
:آڈیٹرز
شنونگ حمید چودھری اینڈ کو۔ چارٹرڈ اکاونٹنٹس
7بنک اسکوئر،دی مال،لاہور
:قانونی مشیر
محمد اعظم ظفر
پراچہ لا کنسرن
ایل جی۔12،ہجویری کمپلیکس،مزنگ۔2، لاہور۔