کے پی ایس ایس سکینڈری ا سکول

کے پی ایس ایس سکینڈری ا سکول الف نون فاؤندیشن کا پہلا منصوبہ ہے جو 200ملین روپے کی لاگت سے چکوال -سوہاوا ،روڈ پر چکوال شہر سے پندرہ کلو میٹر کے فاصلے پر خاص طور پر تعلیمی مقصد کے حصول کے لیے تعمیر کیا گیاہے ۔نو مبر 2015ء سے اس کے پہلے تعلیمی سال کا آغاز کیا جاچکا ہے۔

کے پی ایس ایس ایک ایسا ادارہ ہے جو بچوں کی ذہنی، جذباتی اور معاشرتی نشوونما کے لیے قائم کیا گیا اورجس کی بنیاد اعلیٰ انسانی اصولوں پر استوار ہے۔

ہمارا مشن بچوں کی کردار سازی ہے ۔ کردار وہ مضبوط بنیاد ہے جس پر انسان کی ذاتی زندگی کا دارومدار ہے ۔یہی وہ چیز ہے جو انسان میں دیانت داری، سچائی ، ہمدردی ، خلوص اور عزم و استقلال کو فروغ دیتی ہے اور باہمی تعلقات میں توازن پیدا کرتی ہے۔

کے پی ایس ایس کا نصب العین بچوں میں امید کی شمع کو مسلسل روشن رکھنے کے شعور کو بیدار کرنا اور اِن کی فلاح و بہبود اور بہترین کردار سازی کے لیے سر گرمِ عمل رہنا ہے۔ہمارا اولین ہدف بچوں کو با مقصد اور مؤثر تعلیم فراہم کرنا اور اِن کے تمام بنیادی تقاضوں کو پورا کرنا ہے۔

کے پی ایس ایس اپنے تمام طلبہ کو اُن کی زندگی کے تمام با مقصد تقاضوں کو پورا کرنے اور اپنی مکمل صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرتا ہے۔ اس ادارے کا عربی اور انگریزی کاضم شدہ نصاب طلبہ کی دلچسپیوں، حصولِ علم کی اُمنگوں، اُن کی پیشہ ورانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کو مدِ نظر رکھ کر مرتّب کیا گیا ہے ۔یہ ایک ایسا ادارہ ہے جہاں طلبہ میں باہمی تعظیم و تکریم اور معاشرتی اصول و ضوابط کی پابندی کے ساتھ ساتھ اپنے مذہب کی پیروی جیسی اقدار کو پروان چڑھایا جائے گا۔

کے پی ایس ایس کا تعلیمی سٹاف نہایت شفیق اور تعلّم کے جذبے سے سر شار اساتذہ پر مشتمل ہے جو بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے انتہائی پُر جوش اور پُر اعتماد ہیں۔

کے پی ایس ایس ہر بچے کو بہترین ماحول اور یکساں مواقع فراہم کرتا ہے۔ یہاں بچوں کو زندگی کے ہر شعبے میں پھلنے پھولنے کے بھر پور مواقع میسر ہیں جن کو بروئے کار لا کر وہ یقیناًایک با صلاحیت، پرُ اعتماد اور ذمہ دار شہری بن سکتے ہیں۔

کے پی ایس ایس کے بچے اپنے مثبت نظم و ضبط، بہترین طرزِ عمل، جمہوری اصولوں اور اعلیٰ انسانی اقدارکے حامل با کردار انسان بن کر ابھریں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ اِس ادارے کے بچوں کا رویہ دیگر تمام طلبہ کے لیے ایک مثال بنے گا۔

رابطہ


فون نمبر:    04235841531
ای میل:   anawabi@gmail.com
پتہ:      مکان نمبر121 ،بلاکG،ماڈل ٹاؤن لاہور پاکستان۔

نقشہ